جن ادھیکار پارٹی (جے اے پی) نے راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کو بہار کا ’’سپر سی ایم‘‘ قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے کے بعد سے ریاست میں جرائم کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے، جو باعث تشویش ہے۔
جے اے پی کے سرپرست اور ممبرپارلیمنٹ راجیش رنجن عرف
پپو یادو نے ریاست میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی کوئی ذات نہیں ہوتی اور حکومت کو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔
انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ آر جے ڈی کے صدر کا یہ کہنا کہ ریاست میں قانون کا راج ہے تو پھر انجینئر اور دیگر قصور وار افراد کا قتل کیوں ہورہا ہے